جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن ،3 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار،ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

بدھ 24 نومبر 2021 19:51

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2021ء) شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،3 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار،ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے لاری اڈہ جہلم راول آٹوز دوکان کے ساتھ کامیاب ریڈ کرتے ہوئے 3 کس قمار بازوں کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان (1) محمد سلیم ولد محمد بوٹا ساکن پروفیسر کالونی جہلم، (2)غلام نبی ولد غلام محی الدین ساکن روہتاس روڈ جہلم (3) محمد شفیق ولد محمد رفیق ساکن کریم پورہ جہلم کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 14300 روپے نقدی، 3 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کامران آصف ولد محمد آصف ساکن حال مقیم پنڈ جاٹہ دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں