جہلم،آتش بازی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،ملزم گرفتار ،سامان برآمد

جمعرات 25 نومبر 2021 23:02

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،آتش بازی کرنے والا ملزم گرفتار ملزم سے سامان آتش بازی برآمد،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ملزم آصف علی ولد قربان حسین ساکن کالا گجراں جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے سامان آتش بازی (1) 10 عدد شرنائیاں اور (2) 8 عدد گولے برآمد کر لیے۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیے گیا۔ملزم پابند سلاسل مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں