جہلم،اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری ،ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:42

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقادکیاگیا، ڈی پی او جہلم نے عوام الناس کی شکایات کو تفصیلی سن کر متعلقہ افسران کو انکوائری مارک کرتے ہوئے شکایات کے ازالے کی ہدایات کیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے تمام متعلقہ افسران کو مارک کردہ درخواستوں پر فوری انکوائری و کارروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔ڈی پی او نے کہاکہ میرے دروازے جہلم کی عوام کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں، جہاں شہری بغیرکسی انتظار کے اپنی شکایات کے ازالے اور مسائل کے حل کے لئے تشریف لا سکتے ہیں۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عوام الناس کے مسائل کی شنوائی اور کم وقت میں قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں