سپورٹس کمپلیکس جہلم میں سالانہ کھیلوں کے مقابلہ جات کا افتتاح کر دیا گیا

جمعرات 2 ستمبر 2021 22:25

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2021ء) سپورٹس کمپلیکس جہلم میں سالانہ کھیلوں کے مقابلہ جات کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر، راجہ ضیاء اشرف ممبر پاکستان کرکٹ بورڈ آف گورنر، مسسز اور مسٹر قاضی شہباز صاحب، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، محمد طارق تحصیل سپورٹس آفیسر اور مختلف کالج کے پرنسپل و جملہ سٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

آج کے اس ایونٹ میں سالانہ سپورٹس کلینڈر، بچوں میں سپورٹس کا سامان بھی تقسیم کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ سپورٹس کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں، اس طرح کیسپورٹس پروگرام نوجوان نسل کو راہ راست پر لانے کے لیے ایک بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔ کسی بھی قوم کی ترقی کے لئے اس کے نوجوان نسل کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے، صحت مند رہنے کے لیے سپورٹس بہت اہمیت کی حامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ان کے ڈسٹرکٹ میں نوجوان سپورٹس آفیسر موجود ہیں جو دن رات محنت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں