ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں 27 نومبر 2023 سے یکم دسمبر تک پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

جمعرات 16 نومبر 2023 15:45

حویلی کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2023ء) ڈپٹی کمشنر حویلی عمران شاہین کی زیر صدارت پولیو ویکسینیشن کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں ایس ایس پی حویلی خواجہ امیر الدین، چیئرمین بلدیہ شیخ محمد عارف،چ چیئرمین ضلع کونسل جاوید اقبال، اے سی حویلی سرفراز شاد،اے سی ممتازہ آباد شکیل عباسی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر راجہ علاؤالدین مہناس،کے علاؤہ مختلف محکمہ جات کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر غلام نبی نبی مغل نے نے پولیو مہم 2023 تیسرے راؤنڈ کے حوالے سے مکمل بریفننگ دی اور کہا کہ ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں 27 نومبر 2023 سے 1 دسمبر تک پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیو مہم کے دوران محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں 73927ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم 27 نومبر تا 01 دسمبر تک جاری رہے گی۔محکمہ صحت عامہ کی 156 موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی اورساتھ میں وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

مراکز صحت اور مختلف انٹری پوانٹ پر بھی ٹیمیں موجود ہوں گی۔یونین کونسل اورتحصیل سطح پر موثر مانیٹرنگ کے لیے سپروائزر بھی تعینات کیے گئے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر امتیاز شاہین نے کہا کہ گزشتہ بیس سال سے آزاد کشمیر کے اندر پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جو کہ محکمہ صحت اور دیگر محکمہ جات کی ایک بڑی کامیابی ہے لائن آف کنٹرول کے اینڈ تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں اسسٹنٹ کمشنر صاحبان ممبر یونین کونسل کے ساتھ مل کر ٹمیں تشکیل دین تاکہ مطلوبہ نتائج اخذ کیے جا سکیں انہوں نے کہا پولیو ایک موزی مرض ہے جس کے بچاؤکے لیے ہمیں ہر طرح کی حفاظتی تدابیریں کرنی چاہیں۔ ہمیں صحت عامہ کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے تا کہ اس موذی مرض سے بچا جا سکے۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں