کسی افسر کی زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ سروس کے دوران عام لوگوں کی خدمت ہے،فیصل ممتاز راٹھور

انتظامی افسر اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دے تو اللہ کے ہاں یہ عبادت ہے،میرٹ و قانون کے مطابق افسر کام کریں تو مداخلت نہیں کریں گے،وزیر حکومت آزاد کشمیر

پیر 20 نومبر 2023 22:23

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2023ء) وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ایک آفیسر کی زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ اس کی سروس کے دوران عام لوگوں کی خدمت ہے،انتظامی آفیسر اگر اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دے تو اللہ کے ہاں یہ عبادت ہے،افیسر میرٹ اور قانون کے مطابق کام کریں ہم مداخلت نہیں کریں گے،ہمیشہ حق اور سچ کے ساتھ کھڑا ہونا سیکھا ہے حق کے ساتھ رہنے والے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اگر آفیسران اپنی زمہ داریاں اچھے طریقے سے سر انجام دیتے ہیں تو ہمیشہ لوگوں نے دلوں میں گھر کر جاتا ہیں وہ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر حویلی سے ٹرانسفر ہونے والے چوہدری ساجد اسلم کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کے دوران کر رہے تھے،تقریب میں نو تعینات ڈپٹی کمشنر حویلی عمران شاہین،سپرنٹنڈنٹ پولیس خواجہ امیرالدین، چیرمین مونسپل کارپوریشن شیخ عارف، چیرمین ضلع کونسل جاوید ڈار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر غلام نبی مغل،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن،،ڈسٹرکٹ انفارمیشن افیسر حویلی راجہ علاؤالدین مہناس،اسسٹنٹ کمشیر سرفراز شاد،اسسٹنٹ کمشنر ممتازہ آباد شکیل عباسی، کے علاؤہ سول سوسائٹی وکلاء صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور چوہدری ساجد اسلم کی عرصہ تعیناتی پر عوامی خدمت، قانون کی عملداری بہترین کارکردگی دکھانے پر انہیں زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ساجد اسلم نے کہا کہ اہلیان حویلی کی محبت ہمیشہ یاد رہے گی یہاں کی باشعور اور غیور عوام قانون کی عملداری پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے تعاون سے کامیاب نیلفری ٹورازم کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ حویلی میں ٹورازم کا وسیع پوٹینشل موجود ہے آنے والے ڈپٹی کمشنر صاحبان ٹورازم کے فروغ کے حوالے سے نیلفری جیسے فیسٹول کا انعقاد کریں تاکہ یہاں کے لوگوں کو روزگار کے مواقع مل سکیں، تقریب میں وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے ساجد اسلم کو شیلڈ پیش کی اس موقع پر مختلف ضلعی افسران کی جانب سے بھی تحائف پیش کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں