میانہ تھُب کے رہائشیوں نے اپنے گاؤں میں ریورگارڈن کے لیے قبرستان بنانے کو مسترد کردیا

جمعہ 6 مارچ 2020 14:46

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2020ء) کہوٹہ روڈ پر سہالہ پھاٹک کے قریب واقع گاؤں میانہ تھُب کے رہائشیوں نے اپنی آبادی کے عین وسط میں ریورگارڈن کے لیے قبرستان بنانے کے اقدام کومسترد کردیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریورگارڈن اسلام آباد نے یہ کہہ کر میانہ تھُب میں قبرستان بناناشروع کردیاہے کہ اس کی ہدایت انہیں سی ڈی اے نے دی ہے۔ میانہ تھُب کے سینکٹروں رہائشیوں نے ایک مشترکہ بیان میں سی ڈی اے کے نام پر اس اقدا کو سختی سے مسترد کردیاہے اورکہاہے کہ آبادی کے عین درمیان گاؤں کی سکنی اورزرعی اراضی پر نجی سوسائٹی کوقبرستان بنانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ رہائشیوں نے ریورگارڈن کی انتظامیہ اورسی ڈی اے کواپنے اس فیصلہ سے آگاہ کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں