قلات میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، گوشت 550روپے کلو بکنے لگا

پیر 27 جون 2022 23:32

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2022ء) قلات میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، مرغی گوشت فی کلو 550روپے فروخت ہونے لگی مرغی کی قیمتیں غریب عوام کی دست رست سے باہر ہیں ہر روز مرغی ڈیلر من مانی ریٹ فکس کرتے ہیں جوکہ عوام کو کسی صورت قابل قبول نہیں پرائس کنٹرول کمیٹی کی عدم توجہی کی وجہ سے دکاندار عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جبکہ مرغی ڈیلروں کا کہنا ہے کے ہم مرغی پنجاب سے منگواتے ہیں کرائے دگنی ہونے کی وجہ سے ریٹ بڑھا دیئے گئے ہیں مرغی فیڈ بھی بہت مہنگی ہے حکومت کرایہ اور فیڈز کی قیمتیں کم کریں تو پھر ہم مرغی کی قیمتیں کم کردینگے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ مقامی مرغی فارمز بھی بند ہوچکے ہیں جو لوڈشیڈنگ کے باعث مرغیاں مرجاتی تھی اور مالکان کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑتا تھا عوامی حلقوں نے حکومت سے مہنگائی کنٹرول کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا قلات میں دیگر شہروں کی طرح برائلر مرغی کی گوشت کی قیمتیں مناسب ریٹ پر کرنے اور مہنگائی کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں