قلات، پاکستان آرمی اورایف سی بلوچستان آج فری میڈیکل کیمپ لگائے گی

اتوار 13 جنوری 2019 22:10

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2019ء) پاکستان آرمی اورایف سی بلوچستان کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوئنگ قلات میں آج 14جنوری بروزسموار ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایاجائے گاجوکہ صبح 9 بجے سے سہہ پرتین بجے تک جاری رہے گا جس میں دس سے بارہ مختلف شعبوں کیماہرڈاکٹرزمریضوں فری کامعائنہ کرکے انہیں فری ادویات دیکرمستحقین کی مالی معاونت بھی کرینگے۔

(جاری ہے)

ان ڈاکٹرزمیں لیڈک ڈاکٹرز،چائلڈاسپیشلسٹ کے علاوہ مختلف ماہرامراض جوکہ مردوخواتین اوربچوں کاچیک اپ کرکے انہیں فری ادویات فراہم کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں