سعودی حکومت کے تعاون ،الابراہیم ہسپتال کراچی کی جانب سے قلات میں فری آئی کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے ، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری

پیر 28 اگست 2023 19:20

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2023ء) جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سعودی عریبہ ہر مشکل وقت میں پاکستان اور پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑا رہاہے سعودی عرب نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کی عقیدت کا محور ہے سعودی عربیہ کی حکومت کے تعاون اورالابراہیم ہسپتال کراچی کی جانب سے قلات میں فری آئی کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے فری آئی کیمپ میں چار سو سے زیادہ مریضو ں کی مفت آپریشن لینز اور ادویات فراہم کی جائیں گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الابراہیم ہسپتال کرا چی کی جانب سے سعودی عرب کی تعاون سے ڈسٹرکٹ ہسپتال قلات میں لگائے گئے چار روزہ آئی کیمپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ابراہیم ہسپتال کے ڈاکٹر عبدالعزیز مغیری ایم ایس ڈاکٹر نسیم لانگو ڈاکڑ شاہ جہان مینگل سرجن ڈاکٹر کلیم اللہ سرجن ڈاکٹرشاہد راشدی ڈاکٹرسہیل شاہ ڈاکٹر یعقوب زہری ڈی ایس پی منظور احمد مینگل ڈی ایس پی فیصل جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں حافظ قاسم لہڑی مولانا عبداللہ زہری مولانا نظام الدین نیچاری اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ڈی ایچ کیو قلات کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز غریب عوام کی علاج معالجہ کار خیر کی نیت سے کریں آخرت میں اس کا اجر ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے تعاون سے الابراہیم ہسپتال کی جانب سے قلات کے غریب عوام کے لئے مفت فری آئی کیمپ لگانا خوش آئند ہے قلات میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قلات اور قرب و جوار کے مکین اس فری آئی کیمپ سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں کیمپ میں چار سوں سے زیادہ مریضوں کے مفت آپریشن کئے جائیں گے اورانہیں مفت ادویات فراہم کی جائی گی۔ انہوں نے قلات آئی کیمپ میں خصوصی تعاون پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں