ق*قلات سٹی پولیس کی منشیات کے خلاف کاروائی منشیات فروش گرفتار چرس اور آئس برآمد

پیر 30 اکتوبر 2023 20:00

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2023ء) قلات سٹی پولیس کی منشیات کے خلاف کاروائی منشیات فروش گرفتار چرس اور آئس برآمد، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ و ڈی آئی جی قلات رینج منیر احمد شیخ کی منشیات کے خلاف خصوصی مہم میں ایس پی قلات بابر مشتاق کی ہدایت پرایس ڈی پی او اور ڈی ایس پی قلات میر فیصل رشید کی زیر نگرانی ایس ایچ او قلات حبیب الرحمان بابئی، سینئر انسپکٹر عبدالقادر لانگو،ایڈیشنل ایس ایچ اونذیر احمد عمرانی نے اپنی ٹیم کے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عظیم سکنہ مغلزئی قلات کو گرفتار کرلیا گیا ملزم سے چرس اور آئس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا یاد رہے ملزم منشیات کا کاروبار کرتا تھا جس کو قلات پولیس نے گرفتار کرلیا

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں