قلات پولیس کی دو مختلف کاروائیوں میں منشیات اور اسلحہ برآمد ،دو ملزمان کوگرفتار

جمعہ 18 فروری 2022 17:19

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2022ء) قلات پولیس نے دو مختلف کاروائیوں میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان کوگرفتار کر لیا،پو لیس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف بلوچستان محمد طاہر رائے ،ڈی آئی جی قلات رینج محمد سلمان علی خان کی خصوصی ہدایت پرایس پی قلات عبدلرئوف بڑیچ کی نگرانی میں سی آئی آئے اور پو لیس نے دو الگ الگ کاروائیوں میں دو ملزمان عبدالغفور ولد عبدالمجید قوم دہوار سکنہ مغلزئی قلات اور ملزم محمد عمران ولدحاجی بادین قوم مینگل سکنہ مغلزئی قلات کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چرس و شیشہ اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں