جشن قلات کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیاہے ،دوستین دشتی

جوان ماحول کو پر سکون اور امن وامان کو برکرار رکھنے کیلئے پر عزم ہیں، عوام سے تعاون کے اپیل کرتے ہیں،ایس ایس پی قلات

جمعرات 10 اکتوبر 2019 19:25

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) ایس ایس پی دوستین دشتی نے کہا ہے کہ جشن قلات کے لیے سیکورٹی پلان تشکیل دی گئی ہے ہمارے جوان ماحول کو پر سکون اور امن وامان کو برکرار رکھنے کے لیے پر عزم ہے عوام سے تعاون کے اپیل کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائیندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ عوام کی جان مال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے پولیس کے جوان اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے شب و روز اپنی فرائض انجام دیتے ہیں قلات بلوچستان کا دل اور بلوچ قوم کا گھر ہے اس شہر اور اسکے عوام کی جان ومال کی حفاظت ہمیں اپنی جان سے عزیز ہے جشن قلات کے دوران سیکورٹی پلان تشکیل دی گئیں ہے ہمارے جوان شب وروز محنت اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہو ئے جشن کو پر سکون ماحول فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ جشن کو کامیاب بنانے کے لیے داخلی اور خارجی راستوں اور اندرون شہر تمام اہم جگہوں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جارہی ہے انہوں عوام سے اپیل کی ہے کہ جشن کے دوران کسی بھی مشکوک شخص یا مشکوک چیز پر نظر پڑتے ہی پولیس کو فوراً اطلاع دے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں