Oقلات ،ایس بی کے پاس امیدواران کا اجلاس

پیر 29 اپریل 2024 21:20

Iقلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) قلات میں ایس بی کے قلات کے پاس امیدواران کی میٹنگ منعقد، تفصیلات کے مطابق ایس بی کے پاس امیدواران قلات کا بی اینڈ آر ریسٹ ہاؤس میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوا میٹنگ کی صدارت واحد بلوچ نے کی میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا میٹنگ میں موجود تمام پاس امیدواروں نے مرکزی کمیٹی کے صدر اللہ نور بلوچ کا دل کی گہرائیوں شکریہ ادا کیا اور فائنانشلی تعاون کی یقین دہانی کی سب کا کہنا تھا کہ اللہ نور بلوچ کے اقدامات قابل تحسین ہیں اور ہم ہر حوالے سے ان کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں میٹنگ میں قلات اور منگوچر سے موجود تمام دوستوں نے آپس میں تعارف کرنے کے بعد تمام پاس کنڈیڈیٹس کی میرٹ پر تعیناتی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے اپنے تجاویز دئیے ڈسٹرکٹ سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تعیناتی کے اس عمل میں زیادہ سے زیادہ پاس کنڈیڈیٹس کی ایڈجسٹمنٹ پر گفتگو ہوئی ایس بی کے کی جانب سے رزلٹ کا اعلان ہوتے ہی تمام پاس امیدواروں کا ڈیٹا کلیکٹ کیا جائیگا تاکہ تعیناتی صاف شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر ہو اور ہر حقدار کو اسکا حق مل سکیں۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں