نیب ترامیم کیخلاف سماعت،عمران خان کی چہرے پر تیز روشنی پڑنے کی شکایت
اہلکاروں نے بانی پی ٹی آئی کی شکایت پر لائٹ کو ایڈجسٹ کر دیا،عمران خان دلائل دینے کیلئے اپنی باری کا انتظار کرتے رہے
فیصل علوی جمعرات 16 مئی 2024 13:34
(جاری ہے)
بانی پی ٹی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا، سابق وزیراعظم نے اسکائی بلیو شرٹ پہن رکھی ہے جبکہ نیب ترامیم کیس کی سماعت براہ راست نہیں دکھائی جا رہی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے خواجہ حارث سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اصل کیس میں وکیل تھے، آپ کے نہ آنے پرمایوسی تھی، ہم آپ کے موقف کوبھی سننا چاہیں گے۔ وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل کا آغازکرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب ترامیم کا معاملہ زیر التوا ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ مخدوم علی خان آپ اونچی آواز میں دلائل دیں تاکہ ویڈیو لنک پر موجود بانی پی ٹی آئی بھی آپ کو سن سکیں۔جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا ہائیکورٹ میں زیر التواءدرخواست سماعت کیلئے منظور ہوئی؟ جس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ جی اسے قابل سماعت قرار دے دیا گیا تھا۔چیف جسٹس نے ہدایت کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب ترامیم کے خلاف کیس کا مکمل ریکارڈ منگوالیں۔چیف جسٹس نے خواجہ حارث سے استفسار کیا آپ اس کیس میں وکالت کریں گے؟ وکیل نے بتایا کہ جی میں عدالت کی معاونت کروں گا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے یہ تو بڑے تعجب کی بات ہے کہ نیب ترامیم کیس 53 سماعتوں تک چلایا گیا، چند ترامیم سے متعلق کیس سننے میں اتنا زیادہ عرصہ کیوں لگا؟ دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے پوچھا 1999 میں نیب قانون بنانے میں کتنا وقت لگا تھا؟ اٹارنی جنرل نے بتایا مارشل لاءکے فوری بعد ایک ماہ کے اندر نیب قانون بن گیا تھا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف درخواست کب دائر ہوئی؟ مخدوم علی خان نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست 4 جولائی 2022 کو دائر ہوئی، سپریم کورٹ والی درخواست کو نمبر 6 جولائی 2022 کو لگا۔بعد ازاں مخدوم علی خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا متعلقہ پیراگراف عدالت میں پڑھ دیا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام ماحولیاتی خطرات کو کم کرنے کے لئے کوششوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی ..
سی ڈی اے ملازمین کے لئے عیدالاضحیٰ الاؤنس کی منظوری
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنیادی ڈھانچے اور خدمات کے شعبے ..
نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پاور ڈویژن
پریمیئر پبلک ہائی سکول پاکپتن کے طلباء کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ
اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 10 جون کو ہوگا
عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر کوئی پابندی نہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ
وفاقی محکموں میں پبلک سروس کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، صوبائی انچارج وفاقی محتسب ..
ْوفاقی وزیر اقتصادی امور سے بینک کے وائس پریذیڈنٹ کی ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال
ملک جمیل ظفر نے بطور ڈی جی سیف سٹی اسلام آ باد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
سودی نظام سے ملک میں خوشحالی نہیں آسکتی، مصطفی کمال
جب مناسب سمجھوں گا توججز کیخلاف ریفرنس دائرکروں گا، سینیٹر فیصل واڈا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ماہرفلکیات کی عید الاضحی 17 جون کو ہونے کی پیش گوئی
-
اسٹور پر فائرنگ کرنے والے بھتہ خور رنگے ہاتھوں گرفتار
-
آٹے کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر 29 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ
-
سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں بھاری اضافہ،ایکسپورٹ 9 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی
-
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنیادی ڈھانچے اور خدمات کے شعبے میں سرمایہ کاری کےلئے 250 ملین ڈالر قرضے کی منظوری دے دی
-
مہنگائی 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، عالمی ادارے بھی تسلیم کررہے ہیں‘ عظمیٰ بخاری
-
اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 10 جون کو ہوگا
-
سودی نظام سے ملک میں خوشحالی نہیں آسکتی، مصطفی کمال
-
جب مناسب سمجھوں گا توججز کیخلاف ریفرنس دائرکروں گا، سینیٹر فیصل واڈا
-
واضح حقائق نظرانداز کرکے اپنا سر ریت میں نہیں دبا سکتے، جسٹس اطہر من اللہ
-
نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کی خبریں پھر زیر گردش‘ پاور ڈویژن نے دوبارہ تردید کردی
-
کوکو گف اور کیٹرینا ، فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلزکے ٹاپ 8 رائونڈ میں داخل