رائفل شوٹنگ مقابلے میں بلوچستان بھر سے 270 شوٹرز کی شرکت

پیر 13 جون 2022 21:45

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2022ء) آل بلوچستان یوتھ انگیجمنٹ فیسٹیول رائفل شوٹنگ قلات شہید شِکاری عبدالسلام محمد حسنی بھٹ پر زیر اہتمام ضلعی انتظامیہ و ضلعی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہوا اس رائفل شوٹنگ مقابلے میں بلوچستان بھر سے 270 شوٹرز نے حصہ لیا جن میں 200 شوٹرز صوبے کے مختلف علاقوں سے جبکہ 70 شوٹرز ضلع قلات و گردونواح کے شامل تھے، جن میں نوری نصیر خان کلب، آماچ کلب ہزارہ کلب کوئٹہ، بولان، مستونگ، ہرنائی، دکی، زیارت، زہری، خضدار سمیت دیگر شامل تھے، مقابلے میں ہر فائرر کو پانچ بلیٹس دیئے جاتے ہیں اور بوتلوں کو نشانہ بنانا ہوتا ہے رائفل شوٹنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن منیراحمد جتک کوئٹہ نے پانچ بوتلوں کو نشانہ بنا کر پہلی پوزیشن حاصل کرکے چالیس ہزار روپے نقد و تعریفی شیلڈ وصول کی، دوسری پوزیشن پر چشمہ کلب کوئٹہ کے محمود احمد نے تیس ہزار روپے نقد بمعہ شیلڈ ،تیسری پوزیشن حاجی عصمت دوتانی ساراوان کلب کوئٹہ نے چوتھی پوزیشن حاجی عبدالصبور ہزارہ کلب کوئٹہ نے جبکہ پانچویں پوزیشن حاجی عبدالقدیر سکنہ پشین نے حاصل کرکے نقد انعام حاصل کیا۔

(جاری ہے)

اس تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ مہراللہ بادینی تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں سابق سفیر و سینیٹر ریٹائرڈ میر حسین بخش بنگلزئی، اے ڈی سی سید مقصود شاہ، اے سی جہانزیب بلوچ،میر یوسف شاہوانی، حاجی ابراہیم بنگلزئی، میر غوث بخش بنگلزئی، ٹورنامنٹ آرگنائزر حاجی حضور بخش بنگلزئی، صدر ٹورنامنٹ محمد علی زہری، ڈپٹی آرگنائزر نبی بخش قمبرانی، شکیل احمد رند، نائب صدر حاجی عبدالرحمان عرف طور، حاجی ابراہیم دہوار، محمد عمر محمد حسنی سمیت دیگر افراد کثیر تعداد میں موجود تھے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر قلات مہراللہ بادینی اعزازی مہمانان نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے ا ڈپٹی کمشنر نے خطاب میں کہاکہ نشانہ بازی بلوچستان کی بہت پرانی روایتی کھیل ہے لیکن اس کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے ضلعی سطح پر حکومت مقابلے منعقد کرارہی ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان دیگر سماجی برائیوں کے بجائے اس کھیل میں حصہ لیکر ملکی اوربین الاقوامی سطح پر اپنے علاقے اورملک کانام روشن کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ نشانہ بازی جو ہمارے روایت کاحصہ ہے بلوچ پشتون کے روایت میں ہے اس روایت اور اس روایتی کھیل کو فروغ دینے کے لیے کرداراداکریں تاکہ ہمارے معاشرے میں یہ کھیل مزید فروغ پاسکے اورمقابلے کارحجان بڑھے اس کے لیے میڈیا کو بھی کردارطادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے پوزیشن لینے والے شوٹرز کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں