بھارت کے مندر میں 16کتوں کی شادی کی تقریب ملتوی

منگل 19 دسمبر 2006 17:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر۔2006ء) بھارت کے ایک مندر میں 16 کتوں کی شادی کی تقریب جانوروں کی حقوق کی تنظیم کے احتجاج کے باعث ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

اتوار کو جے پور کے مغربی گاؤں میں کتوں کے 9 جوڑوں کی اجتماعی شادی ہندوانہ رسم و رواج کے مطابق مندر میں رچائی جانی تھی جس کے بعد مہمانوں کے لئے کھانا اور رقص کا بندوبست تھا، کو ملتوی کردیا گیا۔ کتوں کی اجتماعی شادی ہندوانہ رسم و رواج کے مطابق مندر میں رچائی جانی تھی۔ کتوں کی شادی کا اہتمام کرنے والی کمپنی پنک سٹی کینائن کلب اور بی پازیٹو کے مطابق انہیں تقریب منعقد نہ کرنے اور لوگوں کی مایوسی پر افسوس ہے تاہم وہ اب غیر شادی شدہ کتیوں کا مقابلہ حسن منعقد کروانے کا منصوبہ تیار کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں