سی ٹی اسکین میں خاتون کے پیٹ میں کئی سال سے قینچی کی موجودگی پرڈاکٹرحیران

متاثرہ خاتون اور فیملی کو طلب کر کے صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا، اور انھیں رپورٹ فراہم کر کے مزید علاج کا فیصلہ کیا جائے گا،ڈاکٹرعبدالوہاب

بدھ 13 ستمبر 2023 18:22

سی ٹی اسکین میں خاتون کے پیٹ میں کئی سال سے قینچی کی موجودگی پرڈاکٹرحیران
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2023ء) شہر قائد میں شعبہ طب کا انوکھا کیس سامنے آ گیا ہے، سی ٹی اسکین میں خاتون کے پیٹ میں کئی سال سے قینچی کی موجودگی پر ڈاکٹر حیران رہ گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک نجی ریڈیالوجی سینٹر میں ایک سی ٹی اسکین میں خاتون کے پیٹ میں کئی سال سے قینچی کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ کئی سال پہلے خاتون کے پیٹ میں آپریشن کے دوران ڈاکٹرز نے قینچی چھوڑ دی تھی، اور کئی سالوں سے خاتون پیٹ کی سوجن کا علاج کراتی رہی مگر مسئلہ حل نہ ہوا۔

سی ای او نجی ریڈیالوجی سینٹر ڈاکٹر وہاب نے بتایا کہ میں خاتون کی رپورٹ دیکھ حیران رہ گیا، سی ٹی اسکین میں خاتون کے پیٹ میں قینچی نظر آ رہی تھی۔ انھوں نے کہا متاثرہ خاتون اور فیملی کو طلب کر کے صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا، اور انھیں رپورٹ فراہم کر کے مزید علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔ڈاکٹر وہاب نے کہا کہ ہم مختلف ٹیسٹ کریں گے تاکہ معلوم ہو کہ قینچی نے دوسرے اعضا کو متاثر تو نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں