پاک قطر تکافل گروپ اور آئی بی اے سیف کا ڈاکٹر عشرت حسین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

منگل 11 دسمبر 2018 18:49

پاک قطر تکافل گروپ اور آئی بی اے سیف کا ڈاکٹر عشرت حسین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) پاک قطر تکافل گروپ اور آئی بی اے سینٹر آف ایکسلنس ان اسلامک فنانس نے مشترکہ طور پر وزیرِ اعظم کے مشیر برائے انتظامی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر پاک قطر تکافل کے منیجنگ ڈائریکٹر سید گل، اسلامی مالیاتی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات بشمول چیف ایگزیکٹو آفیسرز، شریعہ اسکالرز، ریگولیٹرز اور پریکٹشنرز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اسلامک فنانس انڈسٹری ٹوٹل انڈسٹری کا 50 فیصد ہوجائے اور اس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے اس تقریب میں موجود ہر ادارے کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ تقریب کے اختتام پر سیدگُل، جمیل احمد، ڈاکٹر فرخ اقبال اور احمد علی صدیقی نے ڈاکٹر عشرت حسین کو 2001ء کے پاکستانی روپے کے پرانے نوٹس کا منفرد تحفہ دیا۔ ان کرنسی نوٹس پر ڈاکٹر عشرت حسین کے بطور گورنر دستخط تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں