ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حالیہ تناظر میں ، ٹی سی ایس 1 Link کے ساتھ باہمی شراکت داری میں اپنے 900 سے زائد ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز میں اور اپنے صارفین کو دہلیز پر ہی بلوں کی ادائیگی کی ایک اور سہولت پیش کرتا ہے،

اس معاہدے پر دستخط کی تقریب 1 Link کے ہیڈ کوارٹر ، کراچی میں منعقد ہوئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 16 جنوری 2019 19:08

ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حالیہ تناظر میں ، ٹی سی ایس 1 Link کے ساتھ باہمی شراکت داری میں اپنے 900 سے زائد ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز میں اور اپنے صارفین کو دہلیز پر ہی بلوں کی ادائیگی کی ایک اور سہولت پیش کرتا ہے،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2019ء) ٹی سی ایس اور 1 Link کے درمیان معاہدے کے مطابق، ٹی سی ایس بل جاری کرے گی اور 1 Link اس بل کی ادائیگی کی خدمات انجام دے گی۔اس معاہدے کے بعد صارفین کو بلوں کی ادائیگی میں مزید بہتری آئیگی ۔ بلوں کی آدائیگی کے لئے دو آپشن شامل ہیں : آنے والے صارفین کے لئے کاؤنٹر پر ہی ادائیگی ممکن ہے جو اس کے 900 سے زائد ایکسپریس سینٹرز میں موجود ہیں، یا پھر یہ کہ ٹی سی ایس کے ڈلیوری ایجنٹس کے ذریعے ممکن ہے جو ہاتھ سے چلنے والے ایک آلے سے لیس ہیں ، یہ آلہ صارفین کی دہلیز پر ہی ادائیگیوں کو قبول کرتا ہے۔

اس موقع پر ٹی سی ایس کے سی ای او، سلمان اکرم نے کہا : ”ہم 1 Link سے معاہدہ ہونے پر بہت خوش ہیں کہ جدید ترین طریقے سے اب صارفین اپنی مرضی کے مطابق ادائیگی کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے عوام کو جدید ترین سہولیات فراہم کرنے پر ہماری توجہ مبذول رہتی ہے ، کیونکہ ہم اپنے وسائل کو عالمی رحجانات کے حامل بنانے کے لئے اس میں وسعت، پُر اعتماد اور بروقت بنانا جاری رکھیں گے۔

“ 1 Link کے سی ای او ، نجیب آگرہ والا نے اس موقع پر کہا :” ہمیں صارفین کے لئے اہم سہولیات فراہم کرنے والی بلوں کی ادائیگی کرنے کے جدید طریقہ کو متعارف کرانے میں ٹی سی سی کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے۔یہ سہولت بینکنگ سے مبرا صارفین کو ڈیجیٹل ادائیگی کے شعبے میں ایک فعال کردار ادا کرنے، اور اس کے موجودہ بنیادی ڈھانچے کو استعمال کرتے ہوئے اضافی خدمات پیش کرنے کے لئے بڑی حوصلہ افزاء ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں