اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی

فلسطین کی حمایت اوراسرائیل کی کھلی دہشتگردی کے خلاف حکومت عالمی اداروں پر دبائو ڈالنا چاہیے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

جمعرات 25 اپریل 2024 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ فلسطین کی حمایت اوراسرائیل کی کھلی دہشتگردی کے خلاف حکومت عالمی اداروں پر دبائو ڈالنا چاہیے ،اسرائیل ناجائز ریاست ہے اسے پاکستان کے عوام کسی طور بھی تسلیم نہیں کرینگے ،حکومت او آئی سی کا اجلاس طلب کرکے سلامتی کونسل میں غزہ کی جنگ بندی کی قرار داد پر مکمل عمل درآمد کرائے ،او آئی سی ہزاروں فلسطینی عوام کے قتل میں ملوث اسرائیلی صدر نیتن یاہو کی گرفتاری اور اس کو عالمی عدالت سے سزا دلانے کیلئے جدوجہد کرئے ،او آئی سی اُمت مسلمہ کی ترجمانی کرتے ہوئے اسرئیل کو بازور طاقت فلسطین میں بمباری کرنے سے روکے ،او آئی سی اسرائیل کی طویل مجرمانہ فہرست پر خاموشی توڑ دے ،اسرائیل کی جرائم کی فہرست طویل اقوام متحدہ اسرائیل کے مجرمانہ فعل میں برابر کی شریک ہے ،اقوام متحدہ کا غزہ جنگ بندی قرار دادا پر عمل نہ کرانا اسرئیل کا روزانہ کی بنیاد پر فلسطین کے نہتے شہریوں پر بمباری کرنا سوالیہ نشان ہے ،اسرائیل کے خلاف عالمی سطح پر کاروائی کا نہ ہونا ایک منظم منصوبہ بندی جس کے سہولت کار اقوام متحدہ اور عالمی ادارے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ فلسطین کے عوام کو اسرئیل ایک طرف بمباری اور دوسری جانب امدادی سامان میں رکاوٹ ڈال کر انسانیت دشمن جرائم کررہا ہے ،فلسطین کے عوام کو خوراک پہنچانے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کئے جائیں ،اسرئیل خوراک پہنچانے والی انسانی حقوق کی گاڑیوں پر حملہ کرکے انسانی حقوق کی تنظیموں کو خوفزدہ کررہا ہے ،انہوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے اسرائیل مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے اسرئیل سے نفرت کا اظہار کررہے ہیں ،پاکستان سنی تحریک نے ملک بھر میں اسرائیل مخالف دستخطی مہم کے ذریعے اسرئیل مصنوعات کے بائیکا ٹ کی شعوری مہم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ،عوام نے اسرائیل مصنوعات کا تیزی سے بائیکاٹ کرنا شروع کردیا ہے اور پاکستان مصنوعات کا استعمال بڑھ رہا ہے ،اسرائیل مسلمانوں کا قتل عام بند کردے ورنہ اس کی معیشت کو پوری دنیا میں جام کرنے کی تحریک چلانے پر غور کرینگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں