ایف پی سی سی آئی کا آئی ٹی انڈسٹری کو حاصل 2025تک ٹیکس چھوٹ کے خاتمے پرافسو س کا اظہار
جمعہ 18 جون 2021 18:16
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت 2025 تک آئی ٹی ایکسپورٹس کو ٹیکس سے مبرا رکھے ، جیسا کہ وفاقی بجٹ2021-22 سے پہلے تھا ۔
میاں ناصر حیات مگوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنی بجٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 7 فیصد سے زیادہ شراح سود پربین الاقوامی ما رکیٹ میں بانڈ جاری کرتی ہے ؛جبکہ قیمتی غیر ملکی زرمبادلہ حاصل کرنے والے تاجروں کو نظرانداز کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت آئی ٹی برآمد کنندگان کو محض 5 فیصدریبیٹ کا اعلان کرتی ہے تو وہ آسانی سے ملک میں 10 بلین ڈالر سالانہ لا سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام وزارت کے تحت تمام بڑے ترقیاتی منصوبے بغیر کسی تعصب کے اور ٹائم ٹیبل کے مطابق پورے پاکستان میں چلائے جارہے ہیں۔ انہوں نے اجلاس کو یہ بھی بتایا کہ تا ریخ میں پہلی بار چار ہفتے قبل کابینہ کا اجلاس پیپر لیس ماحول میں کیا گیا تھا؛اب وفاقی وزارت آئی ٹی کا مقصد پا رلیمنٹ کے اجلاس کو بھی پیپر لیس ماحول میں منعقد کروانا ہے۔ممبر آئی ٹی سید جنید امام نے کہا کہ آئی ٹی کا روباروں میں تیزی سے اضافے کی صلاحیت موجود ہے، اگر انکوبینکو ں یا پرائیوٹ ایکیوٹی اداروں کے ذریعہ فنانس مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے ممبران سے بھی درخواست کی کہ وہ آئی ٹی سے متعلق نئے کا روبارں میں سرمایہ کاری کریں۔آئی ٹی اور ٹیلی کام وزارت کے وفاقی سیکریٹری محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کے کاروبار قائم کرنے کے لئے آئی ٹی پارکس اور خصوصی زون کھول رہی ہے اور اس کو صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں رکھا جائے گا ؛بلکہ چھوٹے شہر بھی اس میں لازمی طور پر شامل کیے جائیں گے تا کہ سب کو برابر مواقع حاصل ہو ں۔پاکستان سوفٹ وائیر ایکسپو رٹ بو رڈ ( PSEB) کے ایم ڈی عثمان ناصر نے کہا کہ ایف بی آر اور آئی ٹی انڈسٹری ایک ہی صفحے پر نہیں ہیں اور اگر ایف بی آر آئی ٹی انڈسٹر ی کی مخصوص ضروریات کو پورا نہیں کرتا ہے تو آئی ٹی ایکسپورٹس میں رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں۔زوہیب خان، کنوینر ایف پی سی سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی برا ئے آئی ٹی نے پاکستان کو ایمزون کی فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا لیکن انتباہ بھی کیا کہ چھوٹے اور درمیانے کارباروں کو اس موقع سے مکمل اور لانگ ٹرم فا ئدہ اٹھانے کے لیے ایمزون کے طریقہ کار اور کوالٹی کے معیار ات پر مناسب تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ایف پی سی سی آئی کی آئی ٹی سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد اسماعیل نے فائیبر ائیزیشن اور اس کے خام مال کو ڈیوٹی فری بنانے اورپرائیوٹ کارباروں کو یکساں مواقع دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برا ئے سا ئبرکرائمز کے کنوینر محمد اعظم مغل نے خواتین کو آن لائن ہراساں کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پرتشو یش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس خطرے سے نمٹنے کے لئے ایف آئی اے کو اپنی صلاحیت میں فوری طور پر اضافہ کرنا چاہئے۔میاں ناصر حیات مگوں نے سائبر کرائمز سے متعلق آگاہی پیدا کرنے اور تاجر برادری کو آن لائن ماحول میں محفوظ رہنے میں مدد دینے کے لیے سائبر سیکیورٹی ونگ کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے پاکستان میں لیپ ٹاپ کے اسپیئر پارٹس پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں پرافسو س کا اظہار کیا۔ جبکہ مکمل طور پر تیار ایمپورٹ ہو نے والے لیپ ٹاپ پاکستان میں ڈیوٹی فری ہیں؛یہ ایک بہت بڑی کو تاہی ہے اور اس سے پاکستان ہمیشہ درآمد شدہ لیپ ٹاپ پر انحصار کرتا رہے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی ٹی سے متعلق ہارڈ ویئر جیسے لیپ ٹاپ، اسمارٹ فونز، بائیو میٹرک مشینیں، اے ٹی ایم مشینیں، پی او ایس مشینیں وغیرہ پاکستان میں بنائی جا ئیںاور ان کے پرزے ٹیکس اور ڈیوٹی فری ہونے چاہئیں۔ایف پی سی سی آئی کا وفاقی وزیر برا ئے آئی ٹی کے اس دورے پر انکا شکریہ ادا کیا اور آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام صنعتوں میں جاری بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں حاضرین کو آگا ہی دینے پر بھی شکر یہ ادا کیا ۔ ایف پی سی سی آئی نے وفاقی بجٹ میں ٹیلی کام سیکٹر کو صنعت کا درجہ دینے کے فیصلے کو بھی سراہا ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مشیرِ وزیر اعلی سندھ احسان الرحمان کی زیر صدارت آئی پی سی کی بریفنگ کے حوالے سے اجلاس
وزیر داخلہ سندھ کی شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایس ایس یو کمانڈوز کے تیسرے ..
گورنرسندھ سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات
اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں گورنر سندھ کی جانب سے بائیکس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ، امدادی رقم کے چیکس ..
گورنرسندھ سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات ،وفود کے تبادلوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ سندھ کا یوسیز کے فنڈز میں اضافہ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا ..
وفاقی جامعہ اردو کراچی کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام آٹزم کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کا 56واں اجلاس میں اہم فیصلے کیئے گئے
واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے حج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے حجاج کرام کو احرام کے تحائف ..
پاکستان میں پیٹ کی بیماریاں عروج پر؛ سینکڑوں مزید ماہرین امراض پیٹ و جگر درکار
میٹرک امتحانات،محکمہ تعلیم و سندھ حکومت کی نااہلی وبدنظمی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،منعم ظفر خان
محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول کی مضبوط پراسیکیوشن کی وجہ سے ماہ اپریل کے دوران حیدرآباد میں منشیات ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا