اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی جانب سے کمپلائنس رسک مینجمنٹ پروسیس کے لیے رسک نیوکلیئس پر عمل درآمد شروع

پیر 27 ستمبر 2021 23:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان نے کمپلائنس رسک مینجمنٹ پروسیسز کی ڈیجیٹائزنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے رسک نیوکلیئس (RiskNucleus) نامی گورننس، رسک اور کمپلائنس سولوشن کا انتخاب کیا ہے جسے بینچ میٹرکس نے تیار کیا ہے۔ ضرورت کے مطابق مکمل طور پر ترتیب دئیے جانے کے قابل اور ویب پر کام کرنے والی ایپلیکیشن اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک میں تیکنکی جدت اورپروسیس ایڈوانسمنٹ ظاہر کرتی ہے جس کا مقصد شناخت، اسیسمنٹ اور رسک کمپلائنس کی مینجمنٹ کے ذریعے کنٹرولز کے ماحول کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تقاضوں کی کمپلائنس یقینی بنانے اور بزنس میں موجود کمپلائنس رسک ، فنکشن اور انٹیٹی کی سطح پر ڈیٹا حاصل کر نے کیلئے ڈیجیٹائزڈ سولوشن پر عمل درآمدضروری ہے۔

(جاری ہے)

ایڈوانسڈ رپورٹنگ اور اینالیٹکس کے ذریعے بینک پورے ادارے میں لائق اقدام، فی الفور رسک اینڈ کمپلائنس، انٹیلی جنس اور ڈیٹا فراہم کر سکے گا جس سے رسک سے آگاہی اور دیانتداری کی بنیاد پر کاروبار کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔

اس بارے میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور کنٹری ہیڈ برائے کنڈکٹ، فنانشل کرائم اینڈ کمپلائنس، محمد مبشر یاسین نے کہا:’’ریگولیٹری کمپلائنس اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گلوبل آپریشنز کے ایجنڈے کا ہمیشہ سے اہم حصہ رہی ہے اوربینچ میٹرکس کے اس جدید ترین ڈیجیٹل سولوشن کی مدد سے بینک اس قابل ہو جائے گا کہ وہ کراس-ماڈیولر لنکیجز اور کمپلائنس کے پروسیسز میں ہمواری پیدا کر سکے اور ڈیٹا کی بنیاد پر کمپلائنس کے جدید فنکشن میں ہمیشہ تبدیل ہوتی ہوئی کاروباری اور کلائنٹس کی ضرورتیں مؤثر انداز میں پورا کر سکے۔

‘‘بینچ میٹرکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، تیمور کلیم نے کہا:’’بینچ میٹرکس کو،اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کاممتاز سولوشنز پروائیڈر اور قابل اعتماد ٹیکنالوجی پارٹنر بننے اور عالمی سطح پر 70 سے زائد دیگر کلائنٹس کے پاس 100 سے زائد عمل درآمد پر فخر ہے۔ ہم نے کامیابی سے کینیڈا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور پاکستان میں دفاتر قائم کیے ہیں جو ہماری مصنوعات کی وسیع رینج پر ،بے مثال اورعمدہ کارکردگی کے ساتھ، عمل درآمد کراتے ہیں۔بینچ میٹرکس ڈپلائمنٹ کی ٹائم لائنز پر تیزی سے عمل درآمد کا وعدہ کرتا ہے کیوں کہ ہمارے عملے کو مالی اداروں میں پروجیکٹس پر عمل درآمد کا عالمی تجربہ حاصل ہے۔‘‘

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں