کراچی ،سرسید یونیورسٹی کے زیر اہتمام پانچواں قومی نغموں کا مقابلہ22 اکتوبر کو ہوگا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) سر سید انجینئرنگ یونیورسٹی اور مقامی ایونٹ آرگنائزر کے زیر اہتمام پانچواں قومی نغموں کا مقابلہ 22 اکتوبر دوپہر ۱ بجے سر سید انجینئرنگ یونیورسٹی آڈیٹوریم ، نزد نیپا فلائی آور ، گلشن اقبال میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس مقابلے کی صدارت جسٹس (ر) حازق الخیری اور مہمان خصوصی ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی، جبکہ مہمان اعزازی ممتاز کاظمی ، خواجہ جاوید اقبال ہونگے ۔

جبکہ جیوری کمیٹی معروف گلوکار میوزیشن ظفر رامے، محمد احسان اللہ شریف، شفیق الزماں پر مشتمل ہے ۔ اعلامیہ میں موسیقی کے شوقین حضرات خواتین اور طلبہ و طالبات سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے ،مقابلہ میں معروف یونیورسٹیز ، کالجز اور ھائر اسکولز کے طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں