جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے میڈیکل ٹیکنالوجی میں نوزائیدہ کی نگہداشت کی نء فیلڈ متعارف کروا دی
پیر 22 اپریل 2024 22:41
(جاری ہے)
" انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجی نے اس سال اپنے BSMT پروگرام میں نوزائیدہ کی انتہائی نگہداشت کی ٹیکنالوجی کا شعبہ متعارف کروایا ہے۔آئی ایم ٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عمران خان نے شیر خوار بچوں کی خصوصی دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیا۔
اور اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت کے پروگرام کے آغاز سے زندگیاں بچانے، صحت کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔تعلیمی سہولیات کے علاوہ، JSMU کیمپس 3 نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز (NICVD) اور JSMU کے سابق طالب علموں کے تعاون سے عوام کو کارڈیالوجی کی سہولت فراہم کرتا ہے جن میں امریکہ میں سینئر کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر جاوید سلیمان قابل ذکر ہیں۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر سعدیہ اکرم نے تقریب میں شرکت کرنے والے والدین کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس تعاون کے ذریعے طلبا کو نہ صرف لانڈھی بلکہ اس سے باہر بھی صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں اپنا حصہ ڈالنے کا منفرد موقع ملے گا۔ کیمپس 3 میں طلبا کو بہت سی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ جن میں لائبریری، کیفے ٹیریا، ٹک شاپ، لیبارٹریز، ایئر کنڈیشنڈ کانفرنس رومز، اور جدید کلاس رومز شامل ہیں جو تعلیم کے لیے سازگار ماحول پیدا کریں گے۔ اورینٹیشن تقریب میں ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر عبدالواحد عثمانی، ڈائریکٹر ایچ آر ڈاکٹر راحت ناز، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سہراب زمان، انچارج ایڈمنسٹریشن کیمپس 3 نورین زہرہ، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کے نائب صدر ڈاکٹر محمد اسماعیل جسکانی، ہیڈ آف کمیونٹی میڈیسن، SMC ڈاکٹر سید تفضل حیدر زیدی نے ۔ اور جامعہ کے دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہی سید کی ایمل ولی خان کو اے این پی کا بلا مقابلہ مرکزی صدر، محمد سلیم خان کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے ..
سوچ کراچی کا اسٹریٹ کرائم سے متاثرہ خاندانوں کی دادرسی کیلئے عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان
عوامی رابطے اور کارکنان وذمے داران کی تربیت ناگزیر ہے،عبدالواحد شیخ
محمد حسین محنتی کاترکیہ میں سعادت پارٹی کے دفتر کا دورہ
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
محکمہ صحت سندھ کی ضلع دادو میں بچوں کی ہلاکت کے دعوے کی میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید
ہم امن و امان کو بہت اہمیت دیتے ہیں کیونکہ شہر کراچی کی رونقیں بڑی قربانیوں سے حاصل کی ہیں، سید مراد علی ..
گورنرسندھ کی جانب سے یو اے ای کے سفیر اور ان کے اہلخانہ کے اعزاز میں گورنر ہائوس میں استقبالیہ کا اہتمام ..
گورنر سندھ کی صادق خان کو تیسری بارمئیرلندن بننے پر مبارکباد
گورنرسندھ کی نائلہ کیانی کو دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مائونٹ مکالو سر کرنے پر مبارکباد
) گورنرسندھ کے ہمراہ یو اے ای کے سفیر ڈاکٹر حمادعبید ابراہیم سلیم الزابی کا قائد روم اور آئی ٹی مارکی ..
م*گورنر سندھ سے مولانا نعمان نعیم اور مفتی ڈاکٹر محمد عمران اشرف عثمانی کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر