انتظار قتل کیس میں اہم پیش رفت،انتظار کے ساتھ گاڑی میں موجود لڑکی سے متعلق اہم معلومات سامنے آ گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 16 جنوری 2018 15:56

انتظار قتل کیس میں اہم پیش رفت،انتظار کے ساتھ گاڑی میں موجود لڑکی سے متعلق اہم معلومات سامنے آ گئیں
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ اخبار ۔16 جنوری 2018) انتظار قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ ئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قتل ہونے والا انتظار کی گاڑی میں موجود لڑکی سے متعلق اہم معلومات سامنے آ گئی ہیں۔زرائع نے بتایا ہے کہ لڑکی کی شناخت مدیحہ کیانی کے نام سے ہوئی ہے۔لڑکی نے اپنا بیان قلم بند کروا دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق لڑکی انتظار کی دوست تھی اور فائرنگ کے وقت گاڑی میں موجود تھی۔تا ہم جب انتظار پر فائرنگ ہوئی تو وہ گھبرا گئی اور گاڑی سے نکل کر ایک رکشے میں سوار ہوئی اور گھر چلی گئی۔لڑکی نے بتایا کہ انتظار کو باقاعدہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔ایک کالے رنگ کی گاڑی سامنے آ کر رکی اور پھر فائرنگ کی۔تا ہم وہ ملزمان کو نہیں پہچانتی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں