شہر قائد میں چھائے سرمئی بادلوں نے موسم خوشگوار بنا دیا

بارش کا تونہیں لیکن شہر قائد اسی طرح بادلوں کی لپیٹ میں رہنے کاامکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 26 فروری 2018 14:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء) شہر قائد میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی نے موسم سہانا کر دیا ۔ پیرکی صبح سویرے سرمئی بادلوں کی اوٹ سے نکلتی سورج کی کرنیں اور ٹھنڈی ہوائیں خوشگوار موسم کے ساتھ شہریوں کے چہروں پر بھی خوشی لے آئیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا تو کوئی امکان نہیں لیکن شہر قائد اسی طرح بادلوں کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں