چیئرمین لیاقت آباد ٹائون کی کلسٹر انچارج کے الیکٹرک سے ملاقات

کے الیکٹرک کی رات 1 سے 4 بجے کے دوران ہونے والی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی یقین دہانی

جمعہ 26 اپریل 2024 21:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) ٹائون چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب نے کلسٹر انچارج کے الیکٹرک تبسم کنول سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، اس موقع پروائس چیئرمین اسحاق تیموری، کوآرڈینٹر صغیر احمد انصاری، لیاقت آباد ٹاون کی تمام یوسیز چیئرمینز، کے الیکٹرک لیاقت آباد ٹاون کی ایریا انچارج بینش،خواجہ احسن بھی موجود تھے، اس موقع پر فراز حسیب نے کہا کہ کے الیکٹرک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے اہلیان لیاقت آباد کو نجات دلوائے، کلسٹر انچارج کے الیکٹرک تبسم کنول نے میٹنگ میں چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب کو لوڈ شیڈنگ کی تکنیکی وجوہات اور عوام کی جانب سے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کے بارے میں آگاہ کیا، کلسٹر انچارج کے الیکٹرک نے فراز حسیب کو لیاقت آباد میں رات 1 سے 4 بجے کے دوران ہونے والی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی اور آج سے ان شا اللہ رات کی لوڈشیڈنگ اگلے پانچ روز تک نہیں کی جائیگی، صارفین جن کے واجبات ہیں وہ اس عرصے میں اپنے موجودہ بل کی ادائیگی کریں بعد ازاں جلد از جلد اپنے بقایا جات بھی کلیئر کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں