تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں 29فیصد اضافہ

جنوری کے دوران تھری وفور جی صارفین کی تعداد 49.5 ملین تک بڑھ گئی گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تعداد 38.269ملین ریکارڈ کی گئی تھی،رپورٹ

پیر 26 فروری 2018 14:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء) رواں سال جنوری 2018 کے دوران تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں 29 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے )کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2018کے اختتام پر ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 49.

(جاری ہے)

5 ملین تک بڑھ گئی جبکہ جنوری 2017 کے اختتام پر تعداد 38.269 ملین ریکارڈ کی گئی تھی، اس طرح جنوری 2017 کے مقابلے میں جنوری 2018کے دوران تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں 29 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں جنوری 2018 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد بھی 6.5 فیصد کے اضافے سے 146 ملین تک پہنچ گئی جو جنوری 2017 کے اختتام پر 137.095 ملین تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں