نئی منتخب حکومت کا سب کو مل کر بھرپور ساتھ دینا ہوگا، گورنرسندھ
یہی جمہوریت کا حسن ہے ہمیں جمہوری روایا ت کو مزید پروان چڑھانا چاہئے تاکہ عوام کا معیار زندگی مزید بلند ہو سکے ،محمد زبیر گذشتہ حکومت نے امن و امان قائم اور طلب کے مطابق توانائی پیدا کی، صنعت کار مرزااشتیاق بیگ کی سربراہی میں وفد سے ملاقات
پیر 23 جولائی 2018 22:12
(جاری ہے)
وفد میں یاسین آزاد ، فہیم سلمان ، ڈاکٹر اعظم ورک، زاہد اقبال ، شیخ نعمان سلیم ، انصار جاوید ، زاہد عمر ، آصف نثار ، فیصل حسین اورسلیم قریشی شامل تھے ۔ ملاقات میں امن و امان کے قیام و توانائی بحران کے خاتمہ سے صنعتی فعالیت میں اضافہ ، ٹیکس ایمنسٹی سے حاصل ہونے والے اہداف ، معاشی ترقی میں صنعت کاروں اور تاجروں کے کردار سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنرسندھ نے مزید کہا کہ2013 ء کے انتخابی مہم میں دیگر اہم ایشوز کے ساتھ ساتھ امن و امان اور توانائی بحران سرفہرست تھے لیکن 2018 ء کی انتخابی مہم میں یہ دونوں ایشوز شامل نہیں ہیں اس کا مطلب یہ ہوا کہ گذشتہ حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق امن و امان قائم کرنے کے ساتھ ساتھ توانائی بحران کا خاتمہ کیا ، یہی گذشتہ حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات ہماری قومی تاریخ کے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے ،عوام پر امن ماحول میں اپنی پسند کے نمائندوں کا انتخاب عمل میں لائیں گے ،جمہوری روایات کے مطابق آزادانہ ، منصفانہ اور پرامن انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت کو حکومت کرنے کا حق حاصل ہوگا ہمیں انہی جمہوری روایات کو مزید پروان چڑھاتے ہوئے آئندہ کی منتخب حکومت کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا تاکہ ملک و قوم درپیش چیلنجز سے نبر دآزما ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود ، ان کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کو عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں مقام دلانا اگلی حکومت کی اہم ذمہ داری ہوگی اسی وژن کے تحت ہر ایک سیاسی جماعت انتخابی عمل میںعوام سے رجوع کررہی ہے، اقتدار کا ہما اب کس کے سر بیٹھتا ہے اس کا فیصلہ 25 جولائی کو ہی ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ 2013 ء میں امن و امان ، توانائی بحران اور قومی معیشت متزلزل کا شکار تھی انتہائی مشکل وقت میں گذشتہ حکومت نے اقتدار سنبھالا اور عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق عملی کام کرکے دکھائے ، آج کا پاکستان پر امن ، تونائی بحران کا خاتمہ اور قومی معیشت مستحکم ہو چکی ہے ، گذشتہ حکومت کی معاشی پالیسی کے باعث آج ہر شعبہ میں مثبت نتائج حاصل ہورہے ہیں ، صنعتیں فعال کردا ر ادا کررہی ہے آج کا تاجر بھی خوشحال ہو رہا ہے ، نجی سیکٹر کے فعال کردار کے باعث لوگوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں صنعت کاروں اور تاجر ریڑھ کا کردار ادا کررہے ہیں ان کے درپیش مسائل کے خاتمہ اورحائل رکاوٹوں کے خاتمہ کے لئے حکومت بھرپور اقدامات یقینی بنارہی ہے ، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم بھی صنعت کاروں اور تاجروں سے مشاورت کے بعد تشکیل دی گئی تھی ۔ ملاقا ت میں معروف صنعت کار مرزااشتیاق بیگ نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی کی تشکیل میں گورنرسندھ کا اہم کردار ہے ، صنعت کاروں اور تاجروں سے مشاورت کے بعد گورنرسندھ نے وفاقی حکومت کو قائل کیا ، صنعت کار اور تاجر ٹیکس ایمنسٹی کی 31 جولائی 2018 ء کی مدت میں توسیع کے خواہش مند ہیں اس ضمن میں گورنرسندھ اپنا کردار اداکریں ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قبلہ اول کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ،صادق عباس عابدی
مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافہ پریشانی کا سبب ہے ،غلام عباس بادامی
سندھ رینجرز اور پولیس نے ڈکیتی اورچوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کر لیا
سندھ رینجرز اور واٹرکارپوریشن نے مین لائن سے غیر قانونی کنکشن کومنقطع کرکے غیر قانونی ہائیڈرنٹ کو مسمارکردیا ..
شادی سے پہلے ٹیسٹ ،پاکستان کو تھلیسمیا فری ملک بنانا ممکن،ماہرین
صنعت کاروں کو ون اسٹاپ سلوشن کی سہولت فراہم کریں گے، جام اکرام اللہ دھاریجو
سید نجمی عالم نے گریڈ 17 کے امتحان پاس کرنے والوں میں آفر آرڈرز تقسیم کیے
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کا جماعت نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات میں بے قاعدگیوں پر گہری تشویش کا اظہار ..
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا کے طلبہ اور طالبات کا پاکستان ٹیلی ویژن کراچی مرکز کا دورہ
پولیس کی اعلیٰ قیادت برطرف اہلکاروں کی بدمعاشی روکنے میں ناکام
ایس اے ایف نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی20 کرکٹ:ملتان فائنل میں پہنچ گئی
پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ نے مالی سال 2023 کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
شعبہ صحت میں 145 ارب روپے کی لاگت سے 7 میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں: مریم اورنگزیب
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
سیکرٹری داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق عملدرآمد نہیں کیا،اہلیہ پرویز الہی
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
-
لاہور وکلا واقعہ پرپاکستان بار کونسل کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا
-
بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں پر صرف کارخانے لگیں گے، مقررہ مدت میں کارخانہ نہ لگا تو پلاٹ منسوخ ہوگا، چوہدری شافع حسین
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے
-
وزیراعلٰی کا مری ہسپتال پراجیکٹ کو سابق دور میں 4 ارب روپے نقصان پہنچانے پر کارروائی کا فیصلہ
-
راولپنڈی پولیس کی کاررووئی، 19ملزمان گرفتار