گورنر سندھ عمران اسماعیل سے فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبر پختونخوا کے کمانڈنٹ معظم جاہ انصاری کی ملاقات

منگل 23 اکتوبر 2018 19:03

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبر پختونخوا کے کمانڈنٹ معظم جاہ انصاری کی ملاقات
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبر پختونخوا کے کمانڈنٹ معظم جاہ انصاری نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں فرنٹیئر کانسٹیبلر ی کی استعداد ،کارکردگی، سرحدی علاقوں میں امن و امان کے قیام اور اہمیت کے حامل دیگر امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کی دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں ایف سی کے جوانوں نے بے مثل قربانیاں پیش کرکے امن قائم کیا ان کی خدمات کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، قیام امن اور سرحدوں کی حفاظت میں ایف سی کے جوان شب و روز مصروف عمل ہیں جو قابل ستائش ہے، پوری قوم کو اپنے ایف سی کے جوانوں پر فخر ہے۔

ملاقات میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے کمانڈنٹ معظم جاہ انصاری نے گورنر سندھ کو ایف سی کی استعداد، کارکردگی اور آپریشنل تیاریوں سے تفصیلی آگاہ کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں