معاشی بہتری کیلئے مشترکہ پالیسی اور اتحاد کی ضرورت ہے، فرازالرحمان

توانائی کی حالیہ قیمتوں نے چلتی صنعتوں کو بیمار بنادیا، شرح سود کو برقرار رکھنا مایوس کن ہے ل*میرٹ کی پامالی کی وجہ سے بااثرافراد امیر ، عوام غریب ہوتی جا رہی ہے، چیئرمین PBG

ہفتہ 4 مئی 2024 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2024ء) معروف تاجر رہنما اور پاکستان بزنس گروپ کے بانی و چیئرمین فرازالرحمان نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں صنعتوں کی بقا داؤ پر لگی ہوئی ہے، توانائی کی قیمتوں کی وجہ سے اب تو اچھی خاصی چلتی انڈسٹریز بھی بیمار انڈسٹریز میں تبدیل ہوتی جارہی ہیں، انڈسٹریز کو 0.9 سینٹس پر بجلی دینا ناگزیر ہوگیا۔

بزنس کمیونٹی کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے فراز الرحمان نے کہاکہ حکومت اچھے اقدامات کررہی ہے ، ایس آئی ایف سی اچھا پراجیکٹ ہے مگر کیا ہمارے شہروں کے مزدور کھیتی باڑی کرنے جائیں گے ، جِس طرح روزانہ مزدور نکالے جارہے ہیں انڈسٹری کو تالا لگ رہا ہے اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ آنے والے وقت میں صنعتوں اور کاٹیج انڈسٹری کا وجود ہی ختم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرٹ کی پامالی کی وجہ سے بااثرافراد کیشعبیامیر ہوتے جا رہے ہیں، عوام غریب ہوتی جا رہی ہے جبکہ ملکی معیشت کمزورہوتی جا رہی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ معاملات کودرست کیا جائے ورنہ ملک چلانا ناممکن ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی جماعتوں سمیت ہر شعبے سے وابستہ افراد متحد رہ کر اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے اقتصادی بحالی کے عمل کو شروع کرنے کیلئے صنعتوں کیلئے توانائی کی شرح میں کمی، طویل مدتی پالیسیاں وضع کرنے اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے جیسے فوری اقدامات پر زور دیاہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود کوبرقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا گیا ہے اس لئے اگلے جائزے میں اس میں کمی کی جائے۔ #

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں