امتحانات میں نقل ایک ناسور ہے جس کا خاتمہ کا تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ ذمہ داری ہے،شاکر شکور

ہفتہ 4 مئی 2024 19:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2024ء) ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ شاکر شکور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امتحانات میں نقل ایک ناسور ہے جس کا خاتمہ کا تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ 7 مئی سے شروع ہونوالے میٹرک کے امتحانات میں میرٹ کے قتل عام کو روکنے اور امتحانی عمل کو شفاف بنانے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا بورڈز حکام امتحانات سے پہلے نقل کی روک تھام کیلئے بلند و بانگ دعوے کرتے نظر آتے ہیں مگر اخلاص کی کمی، ذاتی اغراض و مقاصد اور نقل کے خاتمے میں عدم دلچسپی کے نتیجے میں ان کے تمام دعوے صدا بہ صحرا ثابت ہو جاتے ہیں۔ امتحانات کا کنٹرول مافیاز کے ہاتھوں میں ہوتا ہے جو نقل کو ختم کرنے کے بجائے اسکو فروغ دینے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں اس سلسلے میں حکومتی صفحوں میں بیٹھے تمام سطحوں کے ذمہ داران، ماہر تعلیم، چیئرمین بورڈز، ناظم امتحانات، پالیسی ساز اداروں، اساتذہ، والدین، اسکولز مالکان اور پرنسپلز سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

شاکر شکور نے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا نقل کی روک تھام کیلئے عملی اقدام کریں اور نقل مافیاز کے خلاف سخت ایکشن لیں۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں