معروف نعت گو شاعر خالد محمود نقشبندی انتقال کر گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 دسمبر 2018 16:10

معروف نعت گو شاعر خالد محمود نقشبندی انتقال کر گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر2018ء): معروف نعت گو شاعر خالد محمود نقشبندی انتقال کر گئے۔ خالد محمود نقشبندی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

خالد محمود نقشبندی کی نماز جنازہ کل ایف بی ایریا میں ادا کی جائے گی۔ یاد رہے کہ نعت ''یہ سب تُمہارا کرم ہے آقا'' خالد محمود نقشبندی نے ہی لکھی تھی جسے خاصی مقبولیت حاصل ہوئی۔ ان کے انتقال پر تعزیتی پیغامات آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں