گورنرسندھ عمران اسماعیل سے I MechE UAS Challege 2019 میں گرینڈ چمپئن ایوارڈحاصل کرنے والے طلباء کی ملاقات

پیر 15 جولائی 2019 23:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے I MechE UAS challenge 2019 میں گرینڈ چیمپئن ایوارڈ حاصل کرنے والے (NUST) نسٹ یونیورسٹی کی ایئر ورکس ٹیم پر مشتمل طلباء وفد نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے طلباء کو گرینڈ چیمپئن شپ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارک باد دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان آئندہ نسل کے لئے مشعل راہ ہیں،طلبا ء نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیاامید ہے آئندہ بھی اس طرح کی مثبت سرگرمی پر ملک کا نام مزید روشن کریں گے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات ملک کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ منفی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔تعلیمی اداروں میں ریسرچ اور مقابلہ کے رجحان کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ موجودہ حکومت تعلیم کے شعبے پر اپنی بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملکی معیشت اور استحکام کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ گورنرسندھ نے گرینڈ چیمپئن شپ ایوارڈ جیتنے والی ٹیم کو 5 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں