پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 17 اگست سے شروع ہو گیا

2200 سے زائد حجاج کرام فریضہ حج ادا کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اتوار 18 اگست 2019 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 17 اگست سے شروع ہو گیا۔ابتدائی سات پروازوں کے ذریعے 2200 سے زائد حجاج کرام فریضہ حج ادا کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ یہ پروازیں جدہ اور مدنیہ منورہ سے کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور فیصل آباد پہنچیں۔ کراچی میں اسٹیشن منیجر احمد عالم، ڈسٹرکٹ منیجر شعیب احمد شاہ، ڈپٹی جنرل منیجر محمد امجد، مارکیٹنگ منیجر قادر بخش سانگی، لاہور میں اسٹیشن منیجر علی اصغر زیدی، ڈسٹرکٹ منیجر سلیم شاہانی، اسلام آباد میں اسٹیشن منیجر پرویز نصیر، ڈسٹرکٹ منیجر فراز احمد اور ڈپٹی جنرل منیجر امجد خان درانی، پشاور میں ڈسٹرکٹ منیجر ابراہیم یوسفزئی، اسٹیشن منیجر پشاور شہزاد تیمور جبکہ فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ منیجر قیصر اقبال، اسٹیشن منیجر اشفاق اعوان اور پی آئی اے کے سنیئر افسران نے حجاج کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وطن واپسی پر حجاج کرام نے پی آئی اے کے انتظامات اور وقت کی باقاعدگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پی آئی اے کی کاوشوں کو سراہا۔پی آئی اے کے صدر و سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے پی آئی اے کے افسران اور اسٹاف کو حجاج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں حج آپریشن 14 ستمبر کو مکمل ہو گا جس میں 290 پروازوں کے ذریعے 82000 سے زائد حجاج کرام کو وطن واپس لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں