موجودہ حکومت انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات پر توجہ دے رہی ہے،عبدالرزاق داؤد

پاکستان اسٹیل ملز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا ،وفاقی مشیر تجارت کا تقریب سے خطاب

جمعہ 23 اگست 2019 17:43

موجودہ حکومت انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات پر توجہ دے رہی ہے،عبدالرزاق داؤد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) وفاقی مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوئی ہے موجودہ حکومت انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات پر توجہ دے رہی ہے۔جمعہ کو عبدالرزاق داود نے کراچی میں ایک الیکٹرک کمپنی کی تقریب سے خطاب میں خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستان کا رواں کھاتوں کا خسارہ کم ہورہا ہے برآمدات بڑھ رہی ہیں جبکہ درآمدات میں کمی ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیکسٹائل کے علاوہ انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات پر بھی توجہ ہے عبدالرزاق داود کا کہنا تھا پاکستان اسٹیل ملز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا ۔ پاک چین اقتصادی راہداری کو منجمند کرنے کے سوال پر عبدالرزاق داود کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے ملک میں بجلی کی کھپت کو پورا کیا گیا اور صنعت کاری و زراعت کے فروغ پر توجہ ہے چینی کمپنیاں پاکستان میں فیکٹریوں منتقل کررہی ہے ۔مشیر تجارت نے کہاکہ چین کی مارکیٹ تک رسائی مل گئی ہے جبکہ امریکا کینڈا کوریا اسٹریلیا سے مارکیٹ رسائی کے لئے کاوشیں جاری ہیں اور وہ جلد اس حوالے سے امریکا کا دورہ کریں گے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں