سندھ پولیس کپ جشن آزادی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 30اگست سے واحد شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی میں شروع ہوگا

اتوار 25 اگست 2019 18:10

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی اور ڈسٹرکٹ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے’’ سندھ پولیس کپ جشن آزادی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ‘‘ کا آغاز 30 اگست سے ہوگا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاح ایس ایس پی کورنگی سید علی رضا کریںگے ٹورنامنٹ کا فائنل یکم ستمبر کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے بہترین انداز میں انعقاد اور اسے کامیاب بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے مطابق ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایس پی کورنگی سید علی رضا اور سرپرست شاہدہ پروین کیانی ہوںگی۔ چیئرمین ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی غلام محمد خان چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی محمد ارشد، آرگنائزنگ سیکریٹری اعجاز احمد قریشی، ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد عارف اعوان ایڈوکیٹ، چیف کوارڈینٹر محمد سلیم خمیسانی جبکہ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران میں ایم شمیم قریشی، عبدالحق، افتخار زیدی، محمد حسنین، محمد شمیم، قمر السلام پیارے، خالد بروہی، محمد رفیق، عبدالرئوف بٹ شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں