یوتھ اسمبلی فارہیومین رائٹسYAHRکی تمام تنظیمات معطل

اتوار 15 ستمبر 2019 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) مرکزی صدر YAHRانٹرنیشنل بابر سلہری کے اعلامیہ کے مطابق یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس سندھ اور پنجاب کی تمام کمیٹیاں ،تمام صوبائی ،ڈویژنل تنظیمیں تحلیل کرکے عہدیداران کو ان کے مناصب سے سبکدوش کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کا کوئی بھی عہدیدار سرکاری، حکومتی سطح یا سوشل میڈیا پر YAHRکا پلیٹ فارم اس وقت تک استعمال نہیں کر سکے گا جب تک کہ نئی کمیٹیوں کی تشکیل کا کام مکمل کرکے عہدیداران کے اسمائے گرامی کا باقاعدہ اعلان نہیں کردیا جاتا ۔اس سلسلے میں انفارمیشن ڈپارٹمنٹ سندھ اور پنجاب کو دفتری مکتوب کے ذریعے مطلع کردیا گیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں