صوفیائے کرام کی تعلیمات رہتی دنیا تک مشعل راہ ہیں، ریحان ہاشمی

پیر 14 اکتوبر 2019 21:15

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) چئیرمین بلدیہ ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے صوفیائے کرام کی تعلیمات کو مشعل راہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کی موقع پر اپنے پیغام میں ریحان ہاشمی نے کہا کہ عظیم صوفی شاعر و مفکر شاہ عبدللطیف بھٹائی نے پیغام محبت و انسانیت کا پرچارکیا ہے جو ساری دنیا کی اقوام کے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دور حاضر میں صوفیائے کرام کی تعلیمات پر عمل اور ان کا پرچار وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ پیغام انسانیت اور احترام آدمیت کا فلسفہ ترقی و فروغ پاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں