نیشنل ایمیچرکپ، محمد کاشف کی تباہ کن بولنگ، فاسٹ فوڈ فتح یاب

بدھ 20 نومبر 2019 22:10

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) الجماعت فاسٹ فوڈ نے نیشنل ایمیچر کپ ٹی ٹوئنٹی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں الائنس اسپورٹس کو 25رنز سے شکست دے کر 2 قیمتی پوائنٹس اپنے نام کرلئے۔ محمد کاشف نے شاندار بولنگ پر مین آف دی میچ ایوارڈ افضل قریشی سے وصول کیا۔ ہل پارک کرکٹ گراؤنڈ کی سرسبز فیلڈ پر الجماعت فاسٹ وڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں پر 102رنز اسکور کئے۔

(جاری ہے)

سہیل فضل 31رنز اور محمد علی بانٹوا نے 29رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کیلئے عمدہ بیٹنگ کی۔ محمد اشرف نے کفایتی بولنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 4بلے بازوں کو محض 12رنز کے عوض میدان سے رخصت کیا۔جوابی اننگز میں الائنس اسپورٹس کی ٹیم محمد کاشف کی تباہ کن بولنگ کا سامنا کرنے میں ناکام رہی اور مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 77رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ ادریس احمد درانی نے 19اور غلام مصطفی نے 18رنز کے ساتھ بھرپورمزاحمت کی لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔ محمد کاشف نے 3.1اوورز میں 7رنز کے عوض 6حریف بلے بازوں کو نشانہ بنایا۔ محمد عذیر نے 16رنز کے عوض 2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں