کورونا وائرس،احتیاط سے گریز کرنے پر کمشنر کراچی کی کارروائی، امتیاز اسٹور کورنگی کو سیل کر دیاگیا

اتوار 29 مارچ 2020 22:30

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) کمشنر کراچی افتخارشالوانی نے اتوار کو شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے لاک ڈائو ن کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہو نے خریداری مراکز، دکانوں اور اسٹورز پر خریداروں کے درمیان فاصلہ سے متعلق حکومت کی ہدایات پر عمل کرنے کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کر نے سے گریز پر کمشنر کراچی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کورنگی میں واقع امتیاز اسٹور کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ سیل کئے جانے والے اسٹور پر حکومت کی ہدایات پر عمل نہیں کیا جا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ جو اسٹورز اور دکاندار کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے احتیاط نہیں برتیں گے، بند کردئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں صرف ایک شخص کو ایک ٹرالی کے ساتھ خریداری کی اجازت ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خریداری کے وقت خو د بھی احتیاط برتیں،دوسروں سے ایک میٹر کا فاصلہ رکھ کر قطار بنائیں۔کمشنرکراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا پھیلنے کی روک تھام کے لیے حکومت کی ہدایات پر عمل کروانے کو یقینی بنا ئیں، کہ لو گ جمع نہ ہو ں ایک میٹر فاصلہ رکھ کر قطار بنائیں اور خریداری کے وقت محفوظ فاصلہ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں