وزیراعلیٰ سندھ کا متعلقہ حکام کو لاک ڈائون مزید سخت کرنے کی ہدایت

بدھ 8 اپریل 2020 23:31

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام کو لاک ڈائون مزید سخت کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ آپ احتیاط کریں ، اگر ہم اپنی مدد آپ نہیں کریں گے تو ہماری مدد بھی کوئی نہیں کرے گا ۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ 50 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1036ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے مزید بتایا ہے کہ آج(بدھ)کورونا کے خلاف جنگ میں 2 لوگ زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ اس وباء کے باعث اب تک صوبہ میں 20 اموات ہوچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 758 ٹیسٹ کئے ہیں اور اب تک ہونے والے ٹیسٹوں کی تعداد 10981 ہوگئی ہے ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 382 مریض گھروں میں آئیسولیشن میں ہیں اور 97 مریض دیگر مختلف آئیسولیشن سینٹرز میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہم ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں