گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہونے والی واحد موت میرے بہنوئی کی تھی

اسپتال میں مہدی شاہ کو کورونا کا مریض ڈکلیئر نہیں کیا گیا تھا اس کے باوجود ہم نے تدفین کورونا ایس او پی کی بنیاد پر کی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 10 اپریل 2020 15:11

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہونے والی واحد موت میرے بہنوئی کی تھی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 10اپریل2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث ایک موت ہوئی ہے، یہ موت میرے بہنوئی سید مہدی شاہ کی تھی۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ میرے بہنوئی سید مہدی شاہ 52 سال کے تھے۔جن کا 28 مارچ کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔وہ کورونا کے خلاف جنگ جیت گئے تھے۔ان وکے دو ٹیسٹ منفی آئے۔

مہدی شاہ کو کورونا کے باعث پھیپھڑوں اور دیگر امراض نمودار ہوئے تھے جس کے سبب وہ جان کی بازی ہارگئے۔اسپتال میں مہدی شاہ کو کورونا کا مریض ڈکلیئر نہیں کیا گیا تھا اس کے باوجود ہم نے مہدی شاہ کی تدفین کورونا ایس او پی کی بنیاد پر کی ہے۔۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ہزاروں لوگوں نے اس دکھ کی گھڑی میں تعزیتی پیغام بھیجے ہیں۔

(جاری ہے)

تعزیتی پیغام بھیجنے والوں میں زیادہ تر لوگ میرے جاننے والے نہیں ہیں، میں ان سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے تعزیت کی۔

دوستوں سے گزارش ہے کہ مہدی شاہ کی مغفرت کے لیے اپنے گھروں میں دعا کریں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کے بہنوئی اور سینئر بیوروکریٹ سید مہدی شاہ کورونا وائر س میں مبتلاء ہونے باعث مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔مرحوم تین ہفتے قبل ایران سے واپس آئے تھے اور خرابی صحت کے باعث انہیں فوری طور ہسپتال داخل کرادیا گیا تھا۔

جہان ضروری تشخیص کے بعد انہیں کورونا وائرس میں مبتلاء پایا گیا۔وہ چند دن ونٹیلیٹر پر رہے،تاہم وہ ان مرض سے جانب نہ ہوسکے اور جمعرات کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی سید مہدی شاہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں