والد کا قتل، اے ایس آئی کا امتحان پاس کرنے والی بیٹی کی حکومت اور چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل

ملزم اب بھی ان کے گھر کے باہر آ کر دھمکیاں دیتے اور گالم گلوچ کرتے ہیں، میں جب پیشی سے واپس آتی ہوں تو مجھے راستے میں روک کر کیس سے علیحدگی کے لئے دباؤ ڈالا جاتا ہے، شہناز

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 18 جون 2020 15:14

والد کا قتل، اے ایس آئی کا امتحان پاس کرنے والی بیٹی کی حکومت اور چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل
گمبٹ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18جون2020ء) والد کے قتل کے بعد اے ایس آئی کا امتحان پاس کرنے والی بیٹی نے حکومت اور چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کر دی ہے۔ بات کرتے ہوئے شہناز نامی خاتون نے بتایا ہے کہ اس کے چچا اور ان کے بیٹوں نے زمین کے تنازعے میں آ کر میرے والد کو قتل کر دیا ہے۔ بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ ملزم اب بھی ان کے گھر کے باہر آ کر دھمکیاں دیتے اور گالم گلوچ کرتے ہیں، میں جب پیشی سے واپس آتی ہوں تو مجھے راستے میں روک کر کیس سے علیحدگی کے لئے دباؤ ڈالا جاتا ہے۔

شہناز نے اس سارے واقعے کا ذمہ دار سندھ پولیس کو قرار دیا ہے۔ بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ اس قتل سے ایک مہینہ پہلے اسی چچا اور اس کے بیٹوں نے ان کے گھر پر قبضہ کرنے کے لیے حملہ کیا اور فائرنگ کی، جب ہم نے کھوڑا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او عبدالرزاق تھیبو کو اس حملے سے متعلق بتایا گیا تو انہوں نے کہا کہ آپ کا زیادہ نقصان نہیں ہوا اس لیے مقدمہ درج نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

شہناز لاشاری کا کہنا ہے کہ قاتلوں کا حوصلہ اسی لیے بلند ہوا کیونکہ وہ پولیس کا رویہ دیکھ چکے تھے وہ جانتے تھے کہ پولیس ان کا ساتھ نہیں دے گی اور اسی وجہ سے انہوں نے میرے والد کا قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ والد کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں شہناز بے بتایا ہے کہ والد گمبٹ سے واپس اپنے گاؤں آ رہے تھے کہ 9 افراد نے ان کو روکا ڈنڈوں سے حملہ کیا اور رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا مقتول کے 5دن زندہ رہنے کے بعد حملہ آوروں نے مقتول پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

یہ واقع 15 اپریل 2020 کو پیش آیا تھا جہاں ایک بزرگ باپ کو اس کے ہی چچا اور اس کے بیٹوں نے مل کر قتل کر دیا تھا۔ اب سوشل میڈیا پر معاملہ اٹھنے کے بعد شہناز نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ ان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، اس کے علاوہ شہناز نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں