کراچی، ہمیں مسائل کی سمجھ اور انکا موثر ترین حل کا علم ہے جسکا موجودہ حکمرانوں اور دیگر سیاسی قیادت میں فقدان ہے، سید مصطفی کمال

پیر 30 نومبر 2020 23:39

کراچی، ہمیں مسائل کی سمجھ اور انکا موثر ترین حل کا علم ہے جسکا موجودہ حکمرانوں اور دیگر سیاسی قیادت میں فقدان ہے، سید مصطفی کمال
؁کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمیں مسائل کی سمجھ اور انکا موثر ترین حل کا علم ہے جسکا موجودہ حکمرانوں اور دیگر سیاسی قیادت میں فقدان ہے۔ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی سے جمع کیے ٹیکس سے چلنے والی وفاقی اور صوبائی حکومتیں یہاں کے رہائشیوں کو ہر قسم کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم کرتی جارہی ہیں۔

حکمرانوں اور اپوزیشن سے ناامید عوام کی نظریں پاک سر زمین پارٹی کی قابل، باکردار اور محنتی قیادت کی جانب لگی ہوئی ہیں۔ پاک سر زمین پارٹی ان حالات میں پاکستان کی واحد آواز بن گئی ہے۔ پاکستان کے لیے نئی نوجوان سیاسی قیادت تیار کر رہے ہیں جو زمینی حقائق کو سمجھ کر صحیح فیصلے لینے کی اہلیت رکھے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو دور جدید میں ترقی کرنے کیلئے اس دور کی قیادت کی ضرورت ہے جو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔

اسی لیے ہم نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ جو آگے چل کر مختلف شعبوں میں پاکستان کی قیادت کر سکیں۔ جدوجہد کئے بغیر کبھی کامیابی نہیں ملتی۔ پاک سرزمین پارٹی پورے پاکستان کی عوام کی نمائندہ جماعت ہے کیونکہ ہم روایتی سیاسی جماعتوں کی طرح مسائل کا رونا نہیں رو رہے بلکہ پاکستان کے تمام مسائل کا قابلِ عمل حل بھی تجویز کر رہے ہیں، ہم نے ماضی میں عملی طور پر عوامی خدمت کی مثال قائم کی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کے کونے کونے سے عوام پاک سر زمین پارٹی کے پلیٹ فارم سے جڑ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڑی پور اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے غیر سیاسی نوجوانوں کی بڑی تعداد میں پاکستان ہاؤس آکر پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر بات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین شبیر قائمخانی، اراکین نیشنل کونسل ارتضی فاروقی، فرحان انصاری اور ہمایوں عثمان راجپوت بھی موجود تھی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں