علاقے کا چکر لگانے آیا ہوںمہار اورجیت اللہ کے ہاتھ میں ہے،فیصل واوڈا

عمران خان نے سب کو تتر بتر کردیا ہے۔ہم نے تو بہت انتظار کیا کہ پی ڈی ایم اسلام اباد آئے نہیں ۔ہم نے پی ڈی ایم کو اپریل فول بنا دیا ہے، میڈیا سے گفتگو

اتوار 11 اپریل 2021 21:10

علاقے کا چکر لگانے آیا ہوںمہار اورجیت اللہ کے ہاتھ میں ہے،فیصل واوڈا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2021ء) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے بلدیہ ٹائون کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے علاقے کا چکر لگانے آیا ہوںمہار اورجیت اللہ کے ہاتھ میں ہے،کہیں کوئی کام ہوا ہے تو صرف تحریک انصاف نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے۔

مخالفیں میرے نام سے تقریر شروع اور ختم کرتے ہیں ۔میں نے اچار دینے تو نہیں آنا میں کام کررہا ہوں۔

(جاری ہے)

یہ علاقہ میرا تھا ہے اور رہے گا ۔اس حلقے میں شہباز شریف کو شکست دی۔میں اپنے لیے ووٹ مانگنے نہیں ایا ۔امجد افریدی عمران خان کا امیدوار ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ کسی کو گالی دی تو اچھا نہیں ہوگا ۔نواز شریف واپس آئے تو ہم اسے سیٹ واپس کردینگے ۔حلقے میں جوش وجذبہ بہت ہے۔کوئی بھی جیتے حکم خدا کا چلے گا۔انہوں نے کہا کہ باپ بھگوڑا ہے بیٹی منہ چھپا کر پھر رہی ہے عمران خان نے سب کو تتر بتر کردیا ہے۔ہم نے تو بہت انتظار کیا کہ پی ڈی ایم اسلام اباد آئے نہیں ۔ہم نے پی ڈی ایم کو اپریل فول بنا دیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں