ننھی ماہم کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم کون ہے والد کے سنسنی خیز انکشافات

، نہیں معلوم تھا ہمارے درمیان درندہ صفت انسان موجود ہے، ایسے ملزم کو سرعام سزائے موت ہونی چاہیے،عبدالخالق

منگل 3 اگست 2021 17:11

ننھی ماہم کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم کون ہے والد کے سنسنی خیز انکشافات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی ماہم کے والد نے قاتل کے حوالے سے بتایا کہ ملزم ذاکر2 بچوں کا باپ ہے ، نہیں معلوم تھا ہمارے درمیان درندہ صفت انسان موجود ہے، ایسے ملزم کو سرعام سزائے موت ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ماہم کے والد عبدالخالد نے اے ٹی سی میں سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم ذاکر ہمارے ساتھ اٹھتا بیٹھتا کھاتا پیتا تھا، نہیں معلوم تھا ہمارے درمیان درندہ صفت انسان موجود ہے۔

عبدالخالدنے کہا کہ معلوم ہوتا کہ یہ شخص جانور ہے پہلے ہی محلے سے نکال دیتے، ملزم ذاکر2 بچوں کا باپ ہے، اس کی بیٹی ماہم سے ڈیڑھ سال بڑی ہے، ملزم نے گھناؤنی حرکت سے پہلے سوچنا تھا کہ اس کی بھی اپنی بیٹی ہے۔ننھی ماہم کے والد نے اپیل کی ایسے ملزم کو سرعام سزائے موت ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں