منوج پاٹل کا اقدامِ خودکشی، ساحل خان کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 11:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) ماڈل منوج پاٹل کے اقدام خودکشی کے معاملے میں نام سامنے آنے پر بالی ووڈ اداکار ساحل خان کو قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

ممبئی پولیس نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساحل خان اور تین دیگر افراد کے خلاف منوج پاٹل کی خودکشی کی کوشش پر کیس درج کرلیا گیا ہے۔ اس سے قبل منوج پاٹل کے خاندان نے انکشاف کیا تھا کہ منوج نے ساحل خان کے خلاف اوشی واڑا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں کہا گیا کہ انہیں ساحل خان نے ہراساں کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں