ظلم و بربریت کی انتہاء، والدین کی موت کے بعد سگے بھائی نے بہن کو بدترین مظالم کا نشانہ بنا دیا

ملزم نے بہن کو ڈھائی سال تک قید میں رکھا، جنسی تشدد کا نشانہ بناتا رہا، گھر کے کمرے میں برہنہ رسیوں سے باندھ کر رکھا

muhammad ali محمد علی منگل 21 ستمبر 2021 00:20

ظلم و بربریت کی انتہاء، والدین کی موت کے بعد سگے بھائی نے بہن کو بدترین مظالم کا نشانہ بنا دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) ظلم و بربریت کی انتہاء، والدین کی موت کے بعد سگے بھائی نے بہن کو بدترین مظالم کا نشانہ بنا دیا، ملزم نے بہن کو ڈھائی سال تک قید میں رکھا، جنسی تشدد کا نشانہ بناتا رہا، گھر کے کمرے میں برہنہ رسیوں سے باندھ کر رکھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں ایک خاتون کو سگے بھائی کی جانب سے ڈھائی برس تک قید رکھنے اور شدید جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اہل محلہ کی شکایت کے بعد کاروائی کرتے ہوئے ڈھائی سال تک اپنے بھائی کے بدترین مظالم کا سامنے کرنے والے خاتون کو بازیاب کرا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی کے عید گاہ تھانے کی حدود جنت بی بی بلڈنگ مارواڑی لائن سے خاتون کے چیخنے کی آوازیں آنے پر محلے داروں نے پولیس کو فوری اطلاع دی جس کے بعد ایس ایچ او اہلکاروں کے ہمارے علاقے میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

محلے داروں کی نشاندہی پر پولیس اہلکاروں نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن گھر کے دروازے اور کھڑکیوں کو اندر سے بند پایا۔ اس صورتحال میں پولیس اہلکار محلے داروں کی مدد سے جب دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے تو وہاں خوفناک منظر دیکھنے کو ملا۔ گھر کے ایک کمرے میں ایک انتہائی لاغر خاتون کو برہنہ حالت میں پایا، جبکہ کمرے میں شدید غلاظت بھی تھی۔

خاتون ناصرف برہنہ تھی بلکہ اسے رسیوں سے باندھ کر رکھا گیا تھا۔ ایسے میں محلے داروں نے فوری خاتون کو ایک چادر سے ڈھانپ دیا جبکہ پولیس اہلکاروں نے گھر میں ہی موجود ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی جو گھر کے کمرے میں قید خاتون کا بھائی ہے۔ دونوں بہن بھائی والدین کے انتقال کے بعد گھر میں اکیلے ہی رہتے تھے، جبکہ مزید انکشاف ہوا کہ ملزم نے اپنی بہن کو ڈھائی سال سے کمرے میں قید کر رکھا تھا، اسے جنسی تشدد کا نشانہ بناتا رہا، بدترین مظالم ڈھائے گئے۔

پولیس نے بازیاب کرائی گئی خاتون کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزم کیخلاف اس کے سگے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا مزید بتانا ہے کہ ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے جس کے بعد اس کیخلاف چالان تیار کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں